شادیوں اور ریسٹورنٹس میں نہ جائیں

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل
ایک سال میں کسی شادی پرنہیں گیا،کسی ریسٹورنٹ میں کھان نہیں کھایا، آپ سے بھی اپیل ہے کہ شادیوں اور ریسٹورنٹس میں نہ جائیں، ایس او پیز پر عمل کریں، وزیراعظم عمران خان کا خطاب

اسلام آباد( 28 مارچ 2021) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد قوم سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیلی ویژن چینل پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور،پشاورمیں کوروناکیس زیادہ سامنےآرہےہیں۔ایس او پیزپرعمل نہ کیاگیاتو صورت حال بگڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےہم کاروباراورفیکٹریاں بندنہیں کرسکتے۔کورونا کی موجودہ لہر خطرناک ہے،احتیاط کریں،ماسک پہنیں۔ وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہری کی طرح تیسری لہر پر بھی حکومت قابو پا لے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں کسی شادی پرنہیں گیا،کسی ریسٹورنٹ میں کھاناکھانےنہیں گیا۔کوروناکی تیسری لہرانگلینڈ سےآئی ہے۔عوام سےاپیل ہےکوروناایس او پیز کو فالوکریں۔اللہ نےمجھ پراورمیری اہلیہ پرکرم کیا ہے۔دنیا میں کوروناویکسین کی قلت ہوگئی ہے۔کورونا کی تیسری لہرمیں کافی شدت ہے۔اپناملک بندنہیں کرسکتے،لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران اپنے کورونا کے شکار ہونے کی وجہ بھی بتائی اور کہا کہ سینیٹ الیکشن میں احتیاط نہیں کی،جس وجہ سے کورونامیں مبتلا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کوروناسےایک سال احتیاط کی،سماجی فاصلہ بھی رکھا۔کوروناویکسین سےمتعلق جوہمیں دنیا نےکہاتھا وہ بھی ہمیں نہیں مل رہی۔جوملک کوروناویکسین بناتےہیں ادھر بھی ویکسین کی کمی ہو گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران اپیل کی کہ بہترہےہم کوروناایس او پیزپرعمل کریں،شادیوں اورریسٹورنٹ میں نہ جائیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جس کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا اور اِس دوران انہوں عوام سے خصوصی اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، تا کہ کورونا مزید شدت اختیار نہ کرے اور حکومت اس پر قابو پا لے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.