کورونا کا بگڑتی صورتحال، میٹروبس اور اونج لائن ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی وارننگ

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پنجاب حکومت نے کورونا کی ابتر ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میٹروبس سروس اور اورنج لائن ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیکریٹری نے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی سی اوز کیخلاف کارروائی کی وارننگ دیدی۔یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل سماء ٹی وی نے کیا۔

دوسری طرف نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدرات کابینہ کمیٹی برائے انسدادکوروناکااجلاس منعقد ہوا جس میں کوروناایس اوپیزکے نفاذکویقینی بنانے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو وبا کی تیسری لہرسے متعلق محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی ۔

اجلا س میں این سی اوسی کے فیصلوں پرسختی سے عملدرآمدکے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مائیکرواسمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالیسی اختیارکی جائےگی جس کے تحت مارکیٹس شام 6بجے بند کردی جائیں گی۔ ان ڈوراورآو¿ٹ ڈورشادی کی تقریبات پریکم اپریل سےپابندی عائد کردی گئی ہے،ریسٹورنٹس اورپارکس بھی بندکرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورٹنس پر ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ ٹرانسپور ٹ کمیٹی کرے گی جبکہ میٹر و بس اوراورنج ٹرین کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.