این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں سیکیورٹی حالات کے پیش نظر فوج کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ضمنی الیکشن اب فوج کی سیکیورٹی میں کرایا جائیگا۔این اے 75 ڈسکہ کے ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں انہوں نے ضمنی انتخاب کےلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی سفارش کی ہے۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ جتنے بھی پولنگ اسٹیشنز پر سپریم کورٹ ری پول کا حکم دے گی اس کی روشنی میں سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہوگا، حکومت کو فوج اور رینجرز تعینات کرنے کے لئے مراسلہ بھجوایا جائیگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے وقت فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے بے شمار واقعات رونما ہوئے تھے،فائرنگ سے دو افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.