وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی چھوٹے بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی جانب سے چھوٹے بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی امین گنڈا پور چھوٹے بچے کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر خود برابر والی سیٹ پر بیٹھے ہیں اور بچے سے گاڑی چلوا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اس غیر قانونی حرکت کے دوران بچے کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ بچے سے علی امین گنڈا پور کا کیا رشتہ ہے تاہم سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ملتان سے ایک بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے بچے کے باپ کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا اور بیان حلفی لیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور سے بھی بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے گاڑی کو بند اور بچے کے باپ کو گرفتار کرلیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.