مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو دو روز سے بخار ہے اور وہ اپنی ڈیرہ اسماعیل خان والی رہائشگاہ پر قیام پزیر ہیں۔ذرائع جے یو آئی کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.