رمضان المبارک کی آمد آمد ، وزیراعظم عمران خان نے اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں پناہ گاہوں و لنگر خانوں میں سحر و افطار کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کے تحت سحر وافطار کا بہترین بندوبست کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید کو اسلام آباد کی جی نائن کی پناہ گاہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی جس پر فیصل جاوید نے پناہ گاہ میں مستحقین اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے، پناہ گاہ میں آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.