الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ کاضمنی الیکشن فوج کی سکیورٹی میں کرانے کافیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ کاضمنی الیکشن فوج کی سکیورٹی میں کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ این اے 75 ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے نیا اور سخت سکیورٹی پلان تیار کرلیا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب فوج کی سکیورٹی میں کرایا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کامزید کہناہے کہ ری پول میں3 فیزز میں سکیورٹی انتظامات ہونگے ،پہلے فیز میں پولیس دوسرے میں رینجرز اور تیسرے فیز میں پاک فوج تعینات ہوگی ،فوج اوررینجرز پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے ،پولیس پولنگ سٹیشن کے اندر تعینات ہوگی ،انتخابی مواد اورپولنگ عملہ کی حفاظت فوج اور رینجرز کے سپرد ہو گی ۔

این اے 75 کے آر او نے فوج تعیناتی کی سفارش الیکشن کمیشن کو بھجوادی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت کو فوج تعینات کرنے کیلئے خط لکھاجائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.