”صادق سنجرانی نے اعظم نذیر تارڑ کو فون کر کے کہا کہ میرے پاس چار ووٹ ہیں جو کہ ۔۔“ مریم نواز نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف لیڈ ر آف اپوزیشن کے انتخاب پر خاموشی توڑتے ہوئے پیپلز پارٹی پر برس پڑیں ہیں اور سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گر آپ نے تابیداری کرنے ہے اور سلیکٹ ہوناہے تو پھر آپ کو عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ آپ نے باپ پارٹی سے ووٹ لے لیے ،اعظم نذیر تارڑ گواہ ہیں اس بات کے کہ پانچ چھ دن پہلے صادق سنجرانی صاحب نے انہیں فون کیا اور کہا کہ سائیں اگر آپ کو ضرورت ہو تو میں نے تین چار ووٹ باپ پارٹی کے رکھے ہوئے ہیں ، آپ کو دیدوں گا ،اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ مجھے آپ کے ووٹ کی ضرورت نہیں ہے ، میری جماعت کا ایک موقف ہے اور میں اس پر قائم ہوں ، میں جماعت کے ساتھ دھوکہ نہیں کر سکتا ، پی ڈی ایم کے فیصلے کے ساتھ دھوکہ نہیں کر سکتا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.