پی ڈی ایم میں کونسا کردار متبادل سلیکٹڈ ہے ؟ صحافی کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن جواب دے دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے متبادل سلیکٹڈ سے متعلق سوال کو نظر انداز کردیا ۔ میڈ یا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل آپ کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس کے بعد بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ لاہور کا ایک گھرانہ سلیکٹڈہے ،پی ڈی ایم میں کس جماعت کا کردار متبادل سلیکٹڈ ہے ؟ صحافی کے سوال کے دوران پیچھے کھڑے رانا ثنا اللہ نے لقمہ دیا ’اگلا سوال ‘جس پر مریم نواز نے بھی سوال سننے کے بعد بس اتنا ہی کہا ’اگلا سوال ‘۔یہ بات کرتے ہوئے مریم نواز کے چہرے پر مسکراہٹ بھی نمایاں تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.