این اے 249 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کو دھچکا اہم رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار مسرور سیال کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 55 میں سے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔تحریک انصاف کے امجد آفریدی، جنید لاکھانی ، اشرف قریشی اور ملک شہزاد سمیت 13 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے ۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے حافظ مرسلین اور سلمان مجاہد سمیت سات امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مفتاح اسماعیل سمیت تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

واضح رہے کہ این اے 249 کی سیٹ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.