مریم نواز کی نیب میں پیشی ملتوی ، ارشاد بھٹی نے حکومت اور ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی 26 مارچ کی پیشی ملتوی کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قانون پر عملدرآمد کروانا ریاست کام ہے،مریم نواز کی پیشی ملتوی کرنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مریم نواز شریف سے ریاست ڈر گئی،حکومت ڈر گئی ،آئین ڈر گیا ،نیب ڈر گئی ،قانون ڈر گیا ،سب ڈر گئےہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ نیب اس ملک کا ادارہ ہے،ایک دو ادارے رہ گئے ہیں باقی تو آپ سب نے تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی ملتوی ہونے سے لگتا ہے کہ نیب بوڑھا ہو گیا ہے ،جس طرح چیئرمین نیب کو ڈرایا جا رہا تھا، یہ ریاست کی اور اداروں کی کمزوری ہے کیونکہ قانون پر عملدرآمد کروانا ریاست کا کام ہے۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ خدا کے واسطے جو نہیں کر سکتے ایسی باتیں کرتے کیوں ہو ؟۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.