ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں ، وزیراعظم پر کڑی تنقید

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کی نائب صدرمریم نواز شریف نےڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر ایک بارپھروزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئےکہاہےکہ ووٹ کی پرچی جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے ، تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے دوڑ گئے، سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کبھی عدالت جاتے کہ عوام کو ووٹ سے روکو ،کبھی عدالت جاتے ہیں کہ مریم کے ساتھ عوام کو آنے سے روکو ، تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے دوڑ گئے، یہ ادارے عوام کے ہیں، عوام کے غیظ و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے، عوام نے ووٹ تو ڈالناہے، کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے؟ کیوں ڈرتے ہو یوم حساب سے؟ اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی پرچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.