عدالت نے حتمی فیصلہ کرلیا

ساری امیدوں پر پانی پھر گیا ،عدالت نے حتمی فیصلہ کرلیا
لاہور(نیوز ڈیسک) ہائی کورٹ نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کے خلاف نیب کی درخواست نمٹا دی ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوئی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی

کورٹ میں جسٹس سردار سرفرازڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کی مریم نواز کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔نیب پراسیکیوٹر نے دلال دیے کہ مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو دو کیسز میں طلب کر رکھا ہے ۔ مریم نے اعلان کیا کہ وہ سیاسی کارکنوں کا ہجوم ساتھ لے کر آیں گی ان کے بیانات بھی دھمکی آمیز ہیں، جس سے امن و امان خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ لہذا عدالت انھیں ایسا کرنے سے روکے ۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ اس معاملے کو عدالت میں لانے کی کیا ضرورت ہے یہ تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو یقینی بنائے ۔فاضل جج نے کہا یہ سیاسی معاملہ ہے اس میں عدالت کو کیوں گھسیٹا جا رہا ہے ۔ ریاست کہأں ہے اگر کوئی قانون کی پاسداری نہیں کرے گا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔عدالت نے قرار دیا کہ آپ چاہے رینجرز بلو لیں ۔ کیا ریاست کو نہیں پتہ کہ کوی قانون توڑے تو کیا کرنا ہے ۔ امن و امان ریاست کی ذمہ داری ہے وہ اسے پورا کرے ۔ عدالت نے نیب کی درخواست نمٹاتے ہوے قرار دیا کہ ہر شخص کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیے اگر کوی ایسا نہیں کرتا تو قانون اپنا رستہ اختیار کرے گی۔خیال رہے نیب نے عدالت میں درخواست کی تھی کہ مریم نواز پیشی پر اکیلی آئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.