یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل وہ ’ ریڈار ‘ جس نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو ٹریک کیا ، اس کی صلاحیت کیا ہے ؟ جانئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارلحکومت کے شکر پڑیاں گراونڈ میں یوم پاکستان پریڈ جاری ہے جس میں پاکستان کی جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جارہاہے اور پریڈ میں فروری2019 میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو ٹریک کرنے والا ریڈار بھی شامل کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ میں پاک فضائیہ کے ایئر ڈیفنس دستے کی قیادت ون کمانڈر عدیل سعید نے کی جن کا تعلق 453 مائٹی تھنڈرز سے ہے ، دستے میں ” ٹی پی ایس 77 ریڈار سسٹم “ بھی شامل کیا گیا جو کہ 500 کلومیٹر کی دوری تک دشمن کے جہازوں کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ، آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے دوران فروری 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جہاز کو ٹریک کرنے میں ٹی پی ایس 77 نے اہم کر دار ادا کیا تھا ۔ دنیا نے پاکستان ایئر فورس کے ایئر ڈیفنس کی اس پیشہ وارانہ مہارات کا عملی ثبوت دیکھا ، ہمیشہ پاکستان ایئر فورس ایئر ڈیفنس نے پاکستانی قوم کاسر فخر سے بلند کیا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.