مریم نواز کی نیب دفتر میں پیشی ، لاہور پولیس نے بھی کمر کس لی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نواز کی نیب دفتر میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو لاہور پولیس نے حتمی شکل دیدی ہے۔

سی سی پی او لاہور غلا م محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔سیکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس اینٹی رائٹ کے دستے بھی تعینات ہونگے۔ سیکیورٹی ڈیوٹی دینے والے اہلکار صبح کے وقت ہی نیب دفتر کے باہر پہنچ جائیں گے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.