وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دورہ گوجرانوالہ میں رہنما کی جانب سے قیمتی گھوڑے کا تحفہ ، اس کا کیا کیا جائے گا ؟ جانئے

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا جس دوران انہیں پی ٹی آئی رہنما جمال ناصر چیمہ کی جانب سے قیمتی گھوڑا تحفے میں دیا گیا جس کی زین پر سونے کے نقش و نگار بنائے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمال ناصر چیمہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنا ’ شاہ تاج ‘ نامی گھوڑا تحفے میں دیا ہے ۔مروجہ طریقہ کار کے مطابق تحفے میں دیا جانے والا گھوڑا توشہ خانے کی زینت بنے گا تاہم گھوڑے کی مارکیٹ ویلیو لگوائی جائے گی۔

دوسری جانب اگر عثمان بزدار اس گھوڑے کو خریدنا چاہیں گے تو اس کی قیمت ادا کر کرکے گھوڑے کے مالک بن جائیں گے اور اگر نہ خرید پائے تو اسے بازار میں فروخت کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی جائے گی چونکہ گھوڑا ایک جاندار چیز ہے اس لیے اسے دیر تک نہیں رکھا جاسکتا لہٰذا اسے فوراََ فروخت کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو بھی بطور وزیراعلیٰ پنجاب جب کوئی تحفہ دیا جاتا تو یہی طریقہ کار اپنایا جاتا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.