” اتنا دور نہ بیٹھیں میاں صاحب ، اتنی دوری ۔۔“ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج اور شہبازشریف میں دلچسپ مکالمہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت کے جج اور شہبازشریف کے درمیان دوران سماعت دلچسپ مکالمہ سن کر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے حاضری مکمل کروائی۔سماعت کے آغاز پر نیب کے گواہ تنویر حسین کے بیان پر وکلاءکی جرح شروع ہوئی تو شہباز شریف کے وکیل نے فاضل جج سے استدعا کی کہ میاں شہباز شریف بیٹھنا چاہتے ہیں عدالت اجازت دے۔جج نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ میاں صاحب آپ بیٹھ جائیں مگر دور دور بیٹھیں، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم بہت دور دور بیٹھیں گے جج صاحب۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اتنا دور بھی نہ بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی ہے، اس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

شہبازشریف نے عدالت میں استدعا کی کہ کورونا ویکسین مجھےبھی لگوا دیں جس پر عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دو روز میں ویکسین لگوانے کا انتظام کیا جائے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.