مریم نواز کی نیب میں پیشی ، مسرت جمشید چیمہ کا ایسا طنز کہ عظمیٰ بخاری بھی تلملا اٹھیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نےکہاہےکہ مریم نوازجتھوں کے ہمراہ نیب میں پیش ہونے کی بجائے عام شہری کی طرح پیش ہوں، کرپشن کی بارات کے ہمراہ نیب پیشی کی تیاریوں پر پوری قوم حیران ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کاتحفظ کرنے کے ذمہ دار ہیں اور اس میں کوئی کسراٹھانہیں رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ23مارچ کادن قیام پاکستان کیلئےہمارے آباؤ اجداد کی عظیم اور انتھک جدوجہد کو یاد کرنے کا دن ہے، قراردادِ پاکستان سے بنیادی رہنما اصولوں کوسمجھنے کا سبق ملتا ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ا س سال بھی یوم پاکستان پر کورونا وباء کاچیلنج درپیش ہے،ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آزمائش میں ہمیں بطور پاکستانی قوم قربانی، ایمان، اتحاد اور تنظیم کی اعلی اخلاقی اقدار کو اپنانا ہوگا،وزیراعظم عمران خان قائد اور اقبال کے مشن کے مطابق پاکستان کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، حکومت پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.