این اے 249 ضمنی انتخاب، ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات کے بعد تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات سامنے آنے کے بعد نظر ثانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔

نظرثانی بورڈ سینیٹر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر علی زیدی اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون پر مشتمل ہوگا جبکہ نظرثانی بورڈ ٹکٹ کے معاملے پر ناراض رہنماؤں کے تحفظات بھی دور کرے گا۔ضمنی انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف کراچی کے سینیئر رہنماؤں کا اجلاس پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی صدارت میں ہوا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹکٹ دینے کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آئے تھے اور تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے این اے 249 سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر ااستعفیٰ دے دیا تھا۔تحریک انصاف نے ٹکٹ امجد آفریدی کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.