فیاض الحسن چوہان کی مریم نواز پر کڑی تنقید ، امن و امان خراب کرنے والوں کے لئے سخت پیغام جاری کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہاہےکہ گرفتاری سےبچنےکےلیےبیگم صفدراعوان ایک بارپھراوچھےہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں،بیگم صفدر اعوان کا26مارچ کو اپنی نیب پیشی پر لشکر کشی کا اعلان انتہائی قابل مذمت ہے،امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی،ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھنا حکومت کی آئینی اور انتظامی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کےنیب مخالف حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے آرٹیکل 31 (اے) کے تحت کسی بھی زیر تفتیش فرد کا اپنی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنا قابل دست اندازی جرم ہے جس کے تحت رکاوٹ ڈالنے والے کو نیب دس سال تک قید با مشقت کی سزا سنا سکتی ہے، کرپشن یا کسی بھی کیس میں زیر تفتیش فرد کو بھیجے گئے نوٹس کو سیاسی انتقام کا نام دینا ایک قابل اعتراض روایت ہے،ن لیگ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ پر حملہ اور نیب دفتر پر پتھراؤ جیسے سنگین اقدامات میں ملوث رہ چکی ہے۔

انہوں نے بیگم صفدر اعوان سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کل کو کوئی خود کش بمبار کسی دہشت گرد کو بچانے کے لیے اسی طریقہ پر عمل کرے تو کون ذمہ دار ہو گا؟ حکومت کسی فرد یا جماعت کو اداروں کو پریشرائز کر کے اپنی مرضی کے فیصلے لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.