وزیراعظم کورونا میں مبتلا

وزیراعظم کورونا میں مبتلا ، انتہائی قریب رہنے والی شخصیت نے عمران خان کی بد پرہیزیاں بتادیں

سب سے بڑی بدپرہیزی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان گوشت بہت کھاتے ہیں اور ایک وقت میں ایک کلو سے کم گوشت نہیں کھاتے ، وزیر اعظم بار بار ٹیسٹ کراتے تھے کیوں کہ ان کا لوگوں سے ملنا جلنا بہت زیادہ ہے ، سینئر تجزیہ کار و صحافی ہارون رشید کی گفتگو اسلام آباد ( 21 مارچ2021ء) وزیراعظم کے انتہائی قریب رہنے والی شخصیت نے عمران خان کی بد پرہیزیاں بتادیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنی صحت کے حوالے سے چند معاملات میں انتہائی محتاط ہیں ، اسی لیے وزیر اعظم عمران خان بار بار ٹیسٹ کراتے تھے کیوں کہ ان کا لوگوں سے ملنا جلنا بہت زیادہ ہے جب کہ ایک احتیاط یہ ہے کہ وہ انتہائی سخت قسم کی ورزش کرتے ہیں ، جس کو اگر کوئی دیکھ لے کو ان پر ترس آنے لگتا ہے۔ تجزیہ کار کے مطابق بدپرہیزی میں سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ عمران خان گوشت بہت کھاتے ہیں اور ایک وقت میں ایک کلو سے کم گوشت نہیں کھاتے ، جس کی وجہ سے ان کا کولیسٹرول بھی بڑھ جاتا ہے ، کھانے کے معاملے میں یہ ان کی بڑی کمزوری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.