پاکستان میں سکول بند ہونے کی دعائیں لیکن وہ ملک جہاں طلبہ اور والدین سکولوں کی بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، پاکستانیوں کو سبق دے دیا

میلان (سید وجاہت بخاری) پاکستان میں طلبہ سکولوں کی بندش کی دعائیں کر رہے ہیں لیکن یورپی ملک اٹلی میں کورونا کی وجہ سے حکومت نے سکول بند کیے تو طلبہ اور والدین سڑکوں پر نکل آئے۔

طلبہ اور والدین نے اتوار کے روز ملک بھر میں 35 چوکوں اور چوراہوں پر احتجاجی مظاہرے کیے ۔ مظاہرین نے سکولوں کی بندش کے خلاف کون کی شکل والی ٹوپیاں پہنچ کر احتجاج کیا ۔ کون کی شکل والی اس ٹوپی کو ڈنکی کہا جاتا ہے جس کو پہننے کا مطلب اگلے کو شرم دلانا ہوتا ہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ یہ ماریو ڈریگی کی حکومت کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ ہے، انہوں نے پچھلے مہینے اقتدار سنبھالا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بدھ کے روز وزرائے تعلیم کا اہم ترین اجلاس ہونا ہے جس میں سکولوں کی بندش کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.