براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول،15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈغائب ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی،کمیشن رپورٹ جوائنٹ سیکرٹری زاہد مقصودنے وصول کی۔رپورٹ میں براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کاریکارڈ غائب ہونے کاانکشاف ہواہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ براڈشیٹ کمیشن رپورٹ اورمتعلقہ ریکارڈ 500 صفحات پرمشتمل ہے،کمیشن نے مجموعی طورپر 26 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے،سابق لیگل کنسلٹنٹ خاتون طلبی کے باوجودکمیشن میں پیش نہ ہوئیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ قوم کواربوں روپے کاچونالگانے والے کمیشن کے ریڈارپرآگئے،معاہدہ کس نے اورکن وجوہات پرکیا؟سب سامنے آگیا۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ براڈشیٹ کی رقم غلط افرادکوکس نے اداکی؟کمیشن نے معلوم کرلیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی ،غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکاہے،کمیشن رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرارنہیں دیاجاسکتا ،وزارت خزانہ ،قانون ،اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں ،پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہو گیا، براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.