کورونا کا شکاروزیراعظم عمران خان کی تازہ تصویر سامنے آگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کا شکار پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی آج کی تازہ تصویر منظرعام پر آگئی، یہ تصویر ان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے شیئر کی۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ’خان صاحب کی آج کی تصویر، آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے آپکی دعاؤں سے وہ پرسکون ہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ”۔

یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہفتے کے روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد دونوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔اخباری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں اور اُن میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.