کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

واشنگٹن ( ان لائن ) کورونا کی تیسری لہر کے دوران بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کا اشارہ دیدیا – غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں اس ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائیگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برازیل میں کورونا کیسز کی صورتحال ابتر ہونے کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے – دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسپین نے ایسٹر کی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کر لیا ہے – خیال رہے کہ امریکا میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ایسٹرازنیکا ویکسین لگوالی ہے – برطانیہ میں چھوٹی عمر کے بچوں کیلئے سکول کھولنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں-

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.