گلگت بلتستان حکومت نے سیاحوں کے صوبے میں داخلے کے لیےبڑی شرط عائد کردی

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان حکومت نے سیاحوں کے صوبے میں داخلے کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی قرار دیدی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق جن سیاحوں کے پاس کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ نہیں ہوگی ان کو داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ سیاحوں سے درخواست ہے کہ صوبائی حدود میں داخلے کے وقت اہلکاروں سے تعاون کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.