عمران خان کورونا میں مبتلا، مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بلاتے ہی انہیں کورونا ہوگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے اعتراف کرلیا ہے کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے، یہ تبھی ٹھیک ہوگا جب ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے اور انتخابات آئین کے مطابق کروائے جائیں۔ ملک میں عوام کی نمائندہ جماعت لانا ہوگی،ہم کوئی سخت فیصلہ نہیں کرنا چاہتے اور کسی ایک پارٹی کو قربان نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ کسی حکومتی نمائندے کو ہماری پارٹی کا نمائندہ بننے کی ضرورت نہیں، پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے حتمی باتیں کہنا مناسب نہیں ہوتا، سیاسی دلائل اور مکالمہ چلتا رہے گا ہمیں مسئلے کے حل کی طرف چلنے دیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.