گھر میں گھسنے والے چور نے خود ہی پولیس بلالی، وجہ ایسی کہ ہنسی روکنا مشکل

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک چور نے گھر میں گھس کر چوری کرنے کی کوشش کی لیکن پھر اسے خود ہی پولیس کو بلانا پڑ گیا۔ اس کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا؟ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کے شہر موریلیا میں پیش آیا جہاں اس چور نے ایک گھر کی لوہے کی ریلنگز سے اندر گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم ریلنگ کا سوراخ تنگ ہونے کی وجہ سے اس کا سراس میں پھنس گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس دبلے پتلے چور کا خیال تھا کہ وہ ریلنگز سے اندر داخل ہو جائے گا مگر سر پھنسا بیٹھنے کے بعد اس نے دو گھنٹے تک سر وہاں سے نکالنے کے جتن کیے اور بالآخر تھک ہار کر جیب سے فون نکال کر پولیس کو کال کر دی۔ ا س نے پولیس کو فون پر بتایا کہ ”میں ایک چور ہوں اور ایک گھر کی ریلنگز میں پھنسا ہوا ہوں، آ کر مجھے یہاں سے نکالو۔“کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک گاڑی وہاں پہنچ گئی اور آفیسرز نے ایمرجنسی سروس کی مدد سے چور کا سر ریلنگز سے نکالا اور اسے ہتھکڑیاں لگا کر ساتھ لے گئے۔اس واقعے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جو علاقے کے رہائشی کسی شخص نے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ یہ شہری ویڈیو میں ریلنگز میں پھنسے چور کو دکھاتے ہوئے کہتا ہے کہ ”یہ چور ایسے ریلنگز میں پھنسا ہوا ہے جیسے چوہا ’پھندے‘ میں پھنستا ہے۔“

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.