وزیراعظم نے ملک کی خوبصورت ترین موٹروے کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک، اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ملک کی خوبصورت ترین موٹروے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، عمران خان نے دورہ سوات کے دوران سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا، 80 کلومیٹر طویل شاہراہ پر 7 انٹرچینج قائم ہیں، تین سرنگیں بھی نکالی گئی ہیں ـ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آنگنائزیشن نے وزیرآعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 80 کلو میٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرچینج قائم ہیں ـ ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266، 271، اور 324 میٹر ہے ـ وزیراظم نے تکمیل شدہ سرنگوں کا معائنہ بھی کیا ـ

مالاکنڈ آمد پر وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیراعظم کا استقبال کیا ـ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے سے بہت زیادہ مہنگائی اور روپے کی قدر بہت زیادہ گر جاتی، دوست ممالک نے مدد کر کے دیوالیہ ہونے سے بچایا، پچھلے 30 سال کے دوران ملک کا پیسہ چوری کیا گیا، مسلم لیگ (ن) نے اپنے پہلے اڑھائی سال میں قرضوں پر صود کی مد میں 3 ہزار ارب روپے جبکہ ہم نے 6.2 ٹریلین روپے ادا کئے ہیں،

مسلم لیگ (ن) نے سود سمیت قرضہ کی ادائیگی کی مد میں 20 ہزار ارب روپے اور ہم نے 35 ہزار ارب روپے واپس کئے ہیں، سندھ حکومت بنڈل آئی لینڈ جزیرے میں سرمایا کاری کی اجازت نہیں دے رہی، مشکل حالات سے اب نکل آئے ہیں سیاحت کا شعبہ ترقی کرے گا تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم کی بہت اہمیت ہے، ایسے منصوبے لگا رہے ہیں ن سے ملکی دولت بڑھے گی، کوئی ملک صنعتی شعبے کے فروغ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے آئندہ ہفتے نئی پالیسی لئیں گے ـ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.