وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میں کرونا کی تشخیص ہو گئی ہے-اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے – یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے نوشہرہ کا دورہ کیااور مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب کیا تھا مالاکنڈ سے واپسی پر عمران خان طبیعیت کی ناسازی پر وزیراعظم ہاؤس کی بجائےبنی گالہ چلے گئے اور وہیں سے فرائض انجام دیتے رہے – دوسری جانب این سی او سی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ھے
اور مثبت کیسز کا تناسب ساڑھے چار فیصد سے بڑھ کر ساڑھے نو فیصد ہو گیا ہے جو کہ خطرناک ھے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بیرون ممالک جن میں افریقہ، اور جنوبی امریکہ سے آنے والے مسافروں میں چونکہ وائرس کی قسم تھوڑی مختلف ھے تو اس ضمن میں ایسے ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی کے اطلاق کا نوٹس چند گھنٹوں میں کر دیا جائیگا –انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین کی اضافی کھیپ اسی مہینے کے آخر تک پہنچ جائیگی جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کواس وائرس سے بچاؤ میں مدد مل سکے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں ستر سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لئیے ویکسینیشن سینٹرز میں واک ان ڈیسکس کا قیام کیا گیا ہے تاکہ بزرگ شہری بنا کسی انتظار کے جا کرمروجہ طریقی کار کے تحت ویکسینیشن کروا سکیں – معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کیلیئے پابندیوں کا اطلاق کیا گیا لیکن عوام میں صحت کے مروجہ اصولوں پرعملدرآمد کے حوالے سے فقدان دیکھنے میں آ رہا ہے انہوں نے عوام اور صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس مہلک وائرس سے بچا جا سکےـ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.