عمرہ زائرین کو خوشخبری دے دی

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو خوشخبری دے دی
عمرہ زائرین ایک عمرہ کی ادائیگی کے چند روز بعد دوسرا عمرہ بھی کر سکیں گے

ریاض(18 مارچ2021ء) کورونا وبا کے باعث گزشتہ سال لاکھوں مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہے تھے، اگرچہ سال کے آخری چند ماہ کے دوران عمرہ کی اجازت مل گئی تھی، تاہم یہ عمرہ صرف تین گھنٹے کے اندر مکمل کرنا ہوتا ہے۔ یہ پابندی تعداد کو محدود رکھنے اور سماجی فاصلے کو ممکن بنانے کی خاطر عائد کی گئی ہے۔ اتنی کم مُدت کے عمرہ پر کچھ لوگوں کو لگتا تھا کہ ان کی زیارت میں کچھ کمی رہ گئی ہے۔تاہم اب سعودی حکومت نے ایک اچھی خبر سُنا دی ہے ، جس کے تحت اب عمرہ زائرین ایک کے بعد دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ لے سکتے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین ایک عمرہ کے بعد دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ لے سکتے ہیں۔ عمرہ بکنگ کے موجودہ نظام کے تحت کوئی بھی شخص 15 روز میں ایک بارعمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرسکتا ہے اور18 شعبان تک عمرے کے اجازت نامے جاری کروائے جا سکتے ہیں۔سعودی وزارت حج وعمرہ نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ اگرکسی شخص کا عمرہ اجازت نامہ منسوخ ہوگیا ہوتو ایسی صورت میں وہ عمرے کا نیا اجازت نامہ قریب ترین تاریخ میں حاصل کرسکتا ہے۔اگر ’اعتمرنا‘ ایپ پرعمرہ اجازت نامے کا عمل پورا نہ ہورہا ہوتودوبارہ کوشش کی جاسکتی ہے کیونکہ عمرہ بکنگ کے مواقع روزانہ کی بنیاد پردیے جارہے ہیں۔البتہ جو لوگ عمرہ کرنے کے خواہش مند ہیں ، انہیں مکہ آنے سے قبل ویکسین لازمی لگوانی ہو گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.