جعلی بھرتی کے بعد جعلی تقرر نامے پر 30 سال سے زائد سندھ پولیس میں اصل نوکری کرنے والا ایس پی پکڑا گیا، ملزم نے یہ کام کیسے کیا ؟ آپ بھی جانیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام پولیس میں جعلی بھرتی کے بعد جعلی تقرر نامے پر سندھ پولیس کے ایس پی کا 32 سال نوکری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعجازترین کی جعلی لیٹرپربھرتی کا انکشاف سینیارٹی کے لیے کی گئی اپیل کی جانچ پڑتال کے دوران ہوا۔ اعجاز ترین کراچی کے کئی تھانوں میں ایس ایچ اوتعینات رہا، آؤٹ آف ٹرن میں ترقی کرتا کرتا ایس پی کے عہدے تک پہنچا دوران ڈیوٹی وہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوسمیت اہم شخصیات سے ملتا رہا۔اعجازترین 1989 اسلام آباد پولیس میں جعلی بھرتی ہوا، 1997میں اسلام آباد پولیس سے سندھ پولیس میں ٹرانسفر کروایا۔

عدالتی حکم پراعجازترین کوملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے جس کے بعد آئی جی نے سرکاری اسلحہ و سامان واپس لینے کی ہدایت کردی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.