’حلفاً کہہ رہا ہوں کہ امپائر اب نیوٹرل ہو چکے‘ مریم نواز کی جانب سے نام لیے بغیر بلاول بھٹو کو سلیکٹڈ کا متبادل قرار دینے کے بعد نبیل گبول کا رد عمل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ حلفاً کہہ رہا ہوں کہ امپائر اب نیوٹرل ہو چکے ہیں ،یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے کہ ہم نے امپائر کو نیوٹرل کردیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پروگرام میں اینکر پرسن وسیم بادامی نے مریم نوازکی اس ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ’ اب سلیکٹڈ کو فکر مند ہونا چاہیے کیونکہ سلیکٹڈ کی طاقت کم ہو رہی ہے اور اس کا متبادل تیار ہو گیا ہے ‘نبیل گبول سے پوچھا کیا مریم نواز کا اشارہ بلاول بھٹو کی طرف ہے ؟اس پر نبیل گبول نے کہا کہ مجھے ٹوئٹ کا مطلب سمجھ نہیں آیا ،مریم نواز کا اشارہ بلاول بھٹو کی طرف نہیں ہے ،اس پر وسیم بادامی نے پوچھا تو کیا مریم نواز کا اشارہ اخوان المسلمون کی طرف ہے؟ جس پر نبیل گبول نے مسکرانا شروع کردیا اور کہا کہ آپ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو لڑانے کی جتنی مرضی کوشش کر لیں ،ہم نہیں لڑیں گے ۔وسیم بادامی نے سوالیہ انداز میں نبیل گبول سے کہا کہ ’تازہ خبر آئی ہے زرداری ساڈا بھائی ہے ؟‘۔اس پر جواب دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان مانتے ہیں کہ ایک زرداری سب پر بھاری اور اب دوسرے بھی کہتے ہیں کہ ایک زرداری سب پر بھاری۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.