ہمیں پی ڈی ایم سے نکالنا آسان نہیں، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماء بھی میدان میں آگئیں

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے بہت قربانیاں ہیں، ہمیں پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم ) موومنٹ سے نکالنا آسان نہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے پرگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے دس سال جیل میں گزار دیئے، پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈھائی سال سے جمہوریت او ر اداروں کا مذاق بنا رکھا ہے، عمران خان خود دھاندلی کرواتے ہیں وہ اصلاحات کیسے کریں گئے، لگتا نہیں حکومت نیک نیتی سے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا پارلیمان کو اس وقت یرغمال بنا لیا گیا ہے،یوسف رضا گیلانی کی جیت کو زبر دستی ہار میں تبدیل کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.