کیا پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں اتحاد ہو سکتا ہے ؟ غریدہ فاروقی کے سوال پر قمر زمان قائرہ نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر مولانا فضل الرحمان بھی دنگ رہ جائیں

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے لانگ مارچ ملتوی کر دیاہے جس کے بعد میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہیں کہ ’ دراڑ‘ پیدا ہو گئی ہے تاہم مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے لیکن اب سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرکے سب کو حیران کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان قائرہ میرے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران میں نے ان سے سوال کیا کہ ” کیا پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد ہو سکتا ہے ؟ “ ، سوال کے جواب میں قمر زمان قائرہ نے مختصر خاموشی اختیار کی اور پھر معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں ناممکن نہیں ہو تا ، کل تک ن لیگ کے مخالف تھے آج ان کے ساتھ بھی تو ہیں ، مستقبل میں کیا ہوجائے ، کچھ پتہ نہیں ہوتا ۔

کیا پیپلز پارٹی/پی ٹی آئی اتحاد ہو سکتا ہے؟میرا سوال۔

ایک مختصرخاموشی کےبعد قمرزمان کائرہ کا “معنی خیز” جواب ؛ سیاست میں ناممکن نہیں ہوتا کل تک ن لیگ کے مخالف تھے آج اُن کے ساتھ بھی تو ہیں مستقبل میں کیا ہوجائے پتہ نہیں ہوتا!! قمرزمان کائرہ کا “جی فارغریدہ” میں بڑا بیان!!! #GFG

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.