شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے سربراہ سکندر سلطان راجہ کے بیٹے کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کی؟ وفاقی وزیر نے خود ہی بتادیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر ضروری اور سخت بیان جاری کیا،میں نے سکندر سلطان راجہ سے کہا ایسا بیان نہیں آنا چاہیے تھا، میں اسی وجہ سےسکندرسلطان راجہ کےبیٹےکی شادی میں نہیں گیا،آصف زرداری سندھ میں اپنی حکومت خراب نہیں کرینگے ، کوئی مانے یا نہ مانے آصف زرادری نے ایک مرتبہ بتا دیا ہے کہ میں ہوں آصف زرداری،لانگ مارچ ملتوی ہونے سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج اپنی ساری ٹیم اور کابینہ سے کہا ہے کہ ڈھائی سال گذر گئے ہیں اور اب ہمارے پاس دو سال باقی رہ گئے ہیں،اب ہمیں پرفارم کرنا ہے،وزیراعظم عمران خان صبح سے شام تک کوشش کرتے ہیں مگر وہ رزلٹ نہیں ہے جو ہونا چاہیے،حکومت کے کافی لوگ پہلی دفعہ آئے ہیں،اگرپی ٹی آئی والےاور ہم سب اتحادی مل کر کام کریں تو ہم بہتر پوزیشن بنا سکتے ہیں،یہ اپوزیشن ہیوی ویٹ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،انہی اپوزیشن کے لوگوں کی وجہ سے اکانومی کی تباہی ہوئی،اس کے اثرات مہنگائی کی شکل میں ظاہر ہو گئے،میں چاہتا ہوں سب لوگوں سے بات چیت ہو ، ڈائیلاگ کے دروازے کبھی بھی بند نہیں ہونے چاہیے، ہمیں ریفارمز کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سندھ میں اپنی حکومت خراب نہیں کرینگے،حکومتیں آسانی سے نہیں بنتیں ، آصف زرداری اپنے پتے سینے سے لگاکر تاش کھیلتے ہیں،کیا کوئی آصف زرداری کو مینج کرسکتا ہے؟آصف زرداری کو کسی نے مینج نہیں کیا ،؟اس کا ایجنڈا یہی تھا ،اُنہوں نے جو کیا خود کیا، کون اپنی حکومت سندھ میں جانے دے گا؟ ۔الیکشن کمیشن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں شفقت محمود کی پریس کانفرنس کیساتھ ہوں، میں نے راجہ صاحب سے کہا ایسا بیاں نہیں آنا چاہیے تھا،الیکشن کمیشن نےغیرضروری اورسخت بیان جاری کیا،ادارے منتخب وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں،میں وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہوں،جو عمران خان کی ہدایات ہونگی اس پر عمل کرینگے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.