پی ڈی ایم غیر فطری اتحادی، اندرونی انتشار کھل کر سامنے آچکا : شاہ محمو د قریشی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستا ن ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آچکا ہے،پی ڈی ایم کامنشور اور سوچ ایک نہیں ہے،یہ ایک غیر فطری اتحاد ہے جو نیب سے بچنے کے لئے ہے،پی ڈی ایم کا جوڑ محض مفادات کی وجہ سے ہے۔

نجی ٹی وی92نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم والے ایک دوسرے پر شک و شبہات کا اظہار کرتے رہے،آج ان کا اندرونی انتشار کھل کرسامنے آچکا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کل آصف زرداری نے استعفوں کے لئے نوازشریف کے واپسی کی شر ط رکھی جسے مریم نواز نے اسی اجلاس میں مسترد کردیا،استعفوں کے حوالے سے میرے بیانات آن ریکارڈ ہیں،ہمیشہ سے کہتا آرہاہوں کہ پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی، پیپلزپارٹی کسی صورت سندھ کی حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.