زرداری کی لال جھنڈی کے بعد لٹیروں کی جھنجھلاہٹ قابل دید ہے ، میاں محمودالرشید کی اپوزیشن اتحاد پر کڑی تنقید

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےرہنمااوروزیرہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید نےکہاہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) ایک بھولی بسری داستان بن چکا ہے،چوں چوں کامربہ اب خود اس میں شامل جماعتوں کے لئے بھی ناقابل برداشت ہے، پی ڈی ایم لٹیروں کا ایک گروہ ہے لیکن آصف زرداری کی طرف سےلال جھنڈی دکھائےجانےکےبعدباقی لٹیروں کی مایوسی اور جھنجھلاہٹ قابل دیدہےاور انہیں منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں مل رہی۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمودالرشید نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں اپنے مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور مفادات کے حصول کے لئے ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کا عمل پوری شدت سے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کی مثال کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا، بھان متی نے کنبہ جوڑا کی سی ہے،حکومت کو آرپار کرنے کی دھمکیاں دینے والا بھان متی کا یہ کنبہ اب اپنی فطری موت مر چکا ہے،پی ڈی ایم کے بے بنیاد دعوؤں کا حکومت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا لیکن آصف زرداری کی نولفٹ کے بعد اس غیر فطری سیاسی اتحاد کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے کے روادار یہ سیاسی مخالفین صرف احتساب سے بچنے کے لئے اکٹھا ہونے پر مجبور ہوئے تھے لیکن انہیں اپنی لوٹ مار کا حساب ہر صورت دینا ہو گا، لٹیروں کے اس گروہ کی حکومت کو بلیک میل کرنے کی تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.