پیپلزپارٹی کا اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ،لانگ مارچ بھی موخر ہونے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کافیصلہ کیاہے جس کی وجہ سے لانگ مارچ بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک الائنس(پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے سربراہی اجلاس سے پہلے پیپلز پارٹی کی قیادت اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی ہے۔بلاول بھٹو،آصف علی زرداری کراچی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل بیشتر جماعتیں لانگ مارچ کی حامی نہیں ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا مجوزہ لانگ مارچ بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.