مریم نواز کا بیان اشتعال انگیزہے،نیب نے لیگی رہنماکے بیان کا نوٹس لے لیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورولاہور نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے پریس ریلیز جاری کردی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی طلبی پر ملکی فضا کو اشتعال انگیزی کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے۔مریم نواز نیب، معزز عدلیہ، لااینڈ آرڈر سے متعلقہ اداروں کے خلاف بغاوت سے لبریز بیان کرتی رہی ہیں۔بیان بازی کا مقصد تحقیقات میں رختہ ڈالنا، نقص امن کی صورتحال کوتقویت دینا ہے۔پریس ریلیز میں بتا یاگیا ہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کی جانب سے نیب میں پیشی کے وقت منصوبہ بندی کے تحت ایسی صورتحال پیدا کی گئی جس سے امن و امان کی صورتحا ل خراب ہوئی۔

قومی ادارے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پتھراؤ کرایاگیا،تھانہ چوہنگ میں اس سب صورتحال کی ایف آئی آر بھی درج ہے۔احتساب کے عمل چیلنج کیا جاتا رہا اور اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جاتی رہی۔ مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کے مقدمات زیر تحقیقا ت ہیں۔ مریم نواز کے خلاف منی لانڈرنگ میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہونے کے مقدمات زیر تحقیقات ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.