اٹلی سے آنے والے دولہے کے پانچ بھائیوں کو باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے پھول اور نوٹ نچھاور کرنا مہنگا پڑ گیا

منڈی بہاﺅالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن ) منڈی بہاولدین کے علاقے پھالیہ روڈ پر شادی کی انوکھی ترین تقریب ہوئی جس دوران باراتیوں کا استقبال کرنے کیلئے ان پر ہیلی کاپٹر سے پھول کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کیے گئے لیکن دولہے کے بھائیوں کو یہ عمل مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دولہے رانا ابرار کی شادی کیلئے بیرون ملک سے آئے بھائیوں نے دل کھول کر پیسہ اُڑایا ، بارات نواحی گاﺅں ہریہ سے پھالیہ روڈ پہنچی ، بارات جس وقت میرج ہال کی حدود میں پہنچی تو ہیلی کاپٹر نے اینٹری ماری ، ہیلی کاپٹر سے باراتیوں پر پھول کی پتیاں پھینکی گئیں جن کے ساتھ کرنسی نوٹ بھی تھے ۔ بتایا گیاہے کہ دولہے کے پانچ بھائی اٹلی میں مقیم ہیں اور خوب پیسہ بنا رہے ہیں لیکن انہیں شادی پر کی جانے والی شاہ خرچیاں مہنگی پڑ گئی ہیں کیونکہ ہیلی کاپٹر کی اجازت نہ لینے پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی ، ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او علی رضا کو قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ کرنسی نوٹ اور پھول نچھاور کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا خاص طور پر انتظام کیا تھا اور یہ اسلام آباد سے 18 لاکھ روپے کرایہ پر حاصل کیا گیا۔بعدازاں ہیلی کاپٹر بھی شادی ہال کے قریبی گراﺅنڈ میں لینڈ کرگیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.