این اے 249 ضمنی الیکشن ، اتحادی جماعتیں ایک دوسرے کے مدمقابل آگئیں

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے فیصل واوڈاکی خالی نشست این اے 249 پر ضمنی الیکشن کیلئے دلچسپ صورتحال بن گئی ،اتحادی جماعتیں ایک دوسرے کے مدمقابل آگئیں ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھی این اے 249 میں انتخابی مہم تیز کردی،این اے 249 کیماڑی میں ن لیگی کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ،پی ٹی آئی، ن لیگ کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔

ادھرلیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے انتخابی مہم شروع کردی،مفتاح اسماعیل نے منگھوپیرگرم چشمہ میں دفتر کااافتتاح کیا۔

جے یو آئی کے علامہ راشد سومرو کیلئے بھی این اے 249پر کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے گئے،پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے 249 کیلئے امیدوار کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.