سکول بند ہو رہے ہیں یا نہیں ؟حکومت کا سرکاری ونجی سکولوں سے متعلق بڑا اہم فیصلہ

سکول بند ہو رہے ہیں یا نہیں ؟حکومت کا سرکاری و نجی سکولوں سے متعلق بڑا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔۔۔۔۔۔لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت نے سرکاری و نجی سکولوں میں

کورونا ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سکولوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ 15 سے 21 مارچ تک لیا جائے گا، جائزہ لینے کے بعد سات اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔بتا یاگیا ہے کہ 29 اضلاع کے سکولوں میں صبح کے وقت زیرو آگاہی پیریڈ لگایا جائے گا، مانیٹرنگ ٹیمیں روزانہ تین سکولوں کا وزٹ کریں گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ کو بھجوائیں گی، کورونا 19 کے موضوع پر فوکل پرسنز کو 16 مارچ کو زوم پر آن لائن تربیت بھی دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدار ت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں کوروناایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت ودیگر سی ایگ ممبران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت نے اجلاس کے دوران وزیر صحت کو ٹیسٹنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بیرون ملک جا نے والے پاکستانیوں کیلئے مزیدآسانیاں پیداکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پنجاب بھر میں 60سال عمر سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے مختلف ایئرپورٹس پر مسافرو ں کی آسانی کیلئے کوروناٹیسٹنگ بوتھ کے قیام کے اقدامات کئے جائیں۔ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ بوتھ کے قیام کے سلسلہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر سختی سے اختیار کرنا ہوں گی۔ تمام ویکسینیشن سنٹرز پر تربیت یافتہ عملہ فرائض سرانجام دے رہاہے۔ انشاءاللہ پاکستانی قوم کورونا وائرس کو شکست دے گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کا بہتر علاج جاری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.