ممکنہ کردار سامنے آ گیا

یوسف رضا گیلانی کی شکست کے پیچھے شہباز شریف کا ممکنہ کردار سامنے آ گیا
لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ کام شہباز شریف نے دکھایا ہے،ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اس لیے ووٹ نہیں دئیے کیونکہ سیاست آصف زرداری کے ہاتھ میں جا رہی تھی۔سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا دعویٰ

لاہور( 13 مارچ 2021ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اس طرح تو متوقع نہیں تھا، جو پچھلی دفعہ حکومت کے ساتھ ہوا اب اپوزیشن کے ساتھ ہوا۔دونوں نے ایک ہی نسخہ استعمال کیا۔اگر یوسف رضا گیلانی جیت جاتے تو ان کا اگلا قدم صدر کے خلاف عدم اعتماد تھا،دوسرا اسپیکر کے خلاف تھا، ہارون الرشید نے انکشاف کیا کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار آصف علی زرداری خود تھے۔ یہ ہار کیوں گئے ہیں، لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ کام شہباز شریف نے دکھایا ، اگر یہ بات ٹھیک ہے کہ اس کام کے پیچھے شہباز شریف ہے تو پھر نواز شریف مزید جارحانہ رویہ اختیار کریں گے۔ن لیگ کے لوگ خود اس طرف مائل تھے کہ ہماری ساری سیاست تو زرداری کے ہاتھ میں چلی گئی جو وزیراعظم بننے کے خواب دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پہلا سکینڈل تو یہ آیا کہ پولنگ بوتھ میں کمیرے لگے ہیں، پھر کہا گیا کہ سنجرانی صبح تک سینیٹ میں رہے۔ یہ سینیٹ الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں ہوئے۔یہ پارلیمانی کارروائی ہے عدالت کچھ نہیں کر سکتی،یہ الیکشن متنازعہ رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.