ملاقات کی وجہ سامنے آ گئی

سینیٹ الیکشن کے فوری بعد وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات کی وجہ سامنے آ گئی
ایسے اجلاس سے ایک تاثر یہ بھی دیا جاتا ہے کہ ملک میں سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے،ضروری نہیں ملاقات سیاسی امور پرہی کی جائے،ملکی امور بھی زیربحث آتے ہیں۔ سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا تجزیہ

اسلام آباد ( 05 مارچ 2021ء) سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر پیغام دے دیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی جھکیں گے نہیں۔انہوں نے گذشتہ روز سیاسی اور عسکری قیادت کی ہونے والی ملاقات پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ایک بڑی پیش رفت وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید سے ملاقات تھی۔ شدید سیاسی تناؤ کی کیفیت میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں تو سامنے آتی ہیں کہ حکومت نے سینیٹ میں اپنی شکست کے بعد یہ ملاقات رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ اتنے اعلیٰ سطح اجلاس میں سیاسی معاملات ہی زیر بحث آئے ہوں اور بھی ملکی مفاد کے امور ہوتے ہیں جن پر بات کی جاتی ہے۔ اور ایسے اجلاس سے ایک تاثر یہ بھی دیا جاتا ہے کہ ملک میں سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین اہم ملاقات ہوئی،اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملکی سلامتی سے متعلق معاملات زیر غور آئے،۔ملک میں اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چونکہ یہ ملاقات سینیٹ الیکشن کے فوری بعد کی گئی اس لیے اس پر سوالات بھی اٹھائے گئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.