وزیراعظم سے اہم ملاقات

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد، وزیراعظم سے اہم ملاقات
ملاقات میں اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملکی سرحدی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی’

اسلام آباد ( 04 مارچ 2021ء) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم سے اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران ملکی سلامتی سے متعلق معاملات زیر غور آئے، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس جنرل فیض حمید بھی شریک ہیں۔ملک میں اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اہم ملاقات میں ملکی سرحدی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ لائن آف کنٹرول پر سیز فائ-ر کی بھار-تی خل-اف ور-زیوں پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کچھ دیر قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.