عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، کتنے حکومتی اتحادیوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیے، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)سینٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے سات مسترد ہوئے اور دس نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوگئے،حکومتی اتحادی جماعتوں کے 7 ووٹ مسترد ہوئے،10 نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔

نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7 ووٹ کم نکلے،5 ووٹ مسترد ہوئے اور 2 ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔اسی طرح جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے مد مقابل وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زائد حاصل کیے۔ تفصیلات کے مطابق وہ بھی حکومتی اتحادیوں کے 10 ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں احتجاج کیا اور ’دھاندلی زدہ سینیٹر نا منظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے اسلام آباد کی جنرل سیٹ کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.