کرونا کی بڑھتے کیسز، پی ایس ایل 6 ملتوی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 مارچ 2021ء ) کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کردیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پی ایس ایل 6 کو فوری طورپر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا پی سی بی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2021ء میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ کو فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے آسٹریلین کھلاڑی ڈین کرسٹین بھی پی ایس ایل کو چھوڑ چکے ہیں جس کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا اور ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4 ، لاہور قلندرز کا ایک اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل کے اب تک کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.