اہم کردار سامنے آ گیا

یوسف رضا گیلانی کی جیت میں جہانگیر ترین کا اہم کردار سامنے آ گیا
یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے سے پہلے ہی ان کی جہانگیر ترین سے سیٹنگ ہو گئی تھی،انہی کی مرضی سے وہ امیدوار بنے تھے،جہانگیر ترین کے 15 ووٹوں نے ساری گیم پلٹ دی۔ سینئر صحافی جاوید چوہدری کا دعویٰ

لاہور ( 04 مارچ 2021ء) سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی جیت میں سینئر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا اہم کردار سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی چینل پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی جاوید چوہدری نے کہا کہ اخلاقی طور پر وزیراعظم عمران خان کو اسمبلیاں توڑ دینی چاہئیے یا پھر مستعفی ہو جانا چاہئیے لیکن چونکہ اخلاقیات پاکستانی سیاست کا حصہ نہیں اس لیے میرا نہیں خیال کہ حکومت یہ کام کرے گی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جہانگیر ترین کی جیت کیسے ہوئی،یوسف رضا گیلانی کی جیت میں دو اہم عناصر ہیں،ایک عنصر یہ کہ جہانگیر ترین کے پاس قومی اسمبلی کے 15 ووٹ ہیں۔جب الیکشن کا آغاز ہوا تو حفیظ شیخ نے وہ 15 ووٹ حاصل کرنے کی پوری کوشش کی،وزیراعظم عمران خان نے بھی بہت کوشش کی۔ لیکن یوسف رضا گیلانی اصل میں جہانگیر ترین کے رشتہ دار بھی ہیں۔ ۔ان کے امیدوار بننے سے پہلے ہی ان کی سے سیٹنگ ہو گئی تھی جہانگیر ترین کی مرضی سے وہ امیدوار بنے تھے،اور اب 12 ووٹوں کا ہی مسئلہ ہے,7 ووٹ ضائع ہو گئے،یہ ایک حقیقت ہے کہ جہانگیر ترین کے 15 میں سے 12 ووٹ حکومت کو نہیں پڑے۔حکومت نے شکست سے بچنے کی بہت کوشش کی،لیکن کراچی کے چار ایم این ایز نے یوسف رضا گیلانی سے بات کی،حکومت نے ان لوگوں کی نشاندہی بھی کر لی ہے،حکومت کے لیے حفیظ شیخ کی شکست سیاسی طور پر بہت بڑا اپ سیٹ ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.